Gas Leakage Web ad 1

امریکا کیخلاف جدوجہد میں ایرانی قوم فاتح بن کر ابھرےگی: سربراہ روسی سلامتی کونسل

0

روس کی سلامتی کونسل کے سربراہ دیمتری میدودیف نے کہا ہے کہ امریکا کے خلاف جدوجہد میں ایرانی قوم فاتح بن کر ابھرے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

دیمتری میدودیف ایک اعلیٰ سطحی روسی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، جو ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی تدفین میں شرکت کے لیے تہران پہنچا ہوا ہے۔

تعزیتی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے پیغام میں دیمتری میدودیف نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر روس بھی ایرانی قوم کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کرنیوالے مضبوط ایل نینو سسٹم کے زور پکڑنے کی پیشگوئی

سربراہ روسی سلامتی کونسل کا کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے سانحے نے ایرانی قوم کو مزید متحد کر دیا ہے اور ایرانی عوام امریکا یا کسی بھی دوسرے ملک کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے خلاف جدوجہد میں ایرانی قوم بالآخر کامیاب اور فاتح بن کر سامنے آئے گی۔

واضح رہے کہ اس دورے کے دوران روسی وفد نے ایران کے صدر Masoud Pezeshkian سے بھی ملاقات کی۔

صدر مسعود پزشکیان نے تہران اور ماسکو کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹیجک معاہدوں پر تیز رفتار عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بالخصوص معاشی، تجارتی، توانائی اور ٹرانزٹ کے شعبوں میں ہونے والے معاہدوں کو جلد عملی شکل دی جانی چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.