وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 295 تک پہنچ گئی، لاکھوں افراد متاثر
وینزویلا میں گزشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہزار 295 ہو گئی ہے، جبکہ زخمیوں اور لاپتا افراد کی تعداد بھی ہزاروں میں بتائی جا رہی ہے۔
وینزویلا کی قومی اسمبلی کے صدر خورخے روڈریگیز کے مطابق زلزلوں نے ملک کے متعدد علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔
اقوام متحدہ کے پناہ گزین ادارے کے مطابق زلزلوں سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 68 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں انسانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے۔
امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارتخانہ تعمیر کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیے
اقوام متحدہ کے مطابق دارالحکومت کاراکاس کے شمال میں واقع شہر لا گوائرا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، بنیادی سہولیات تباہ ہو چکی ہیں اور مواصلاتی نظام تقریباً مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور امدادی سامان کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث متاثرین کو خوراک، پینے کے صاف پانی اور طبی سہولیات کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
دوسری جانب زلزلے کے بعد وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں غروبِ آفتاب کے وقت آسمان گہرے سرخ رنگ میں ڈوب گیا، جس کے خوفناک منظر نے شہریوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی اور اس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔