حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی بڑھا دی، قیمتیں برقرار
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2026 سے پیٹرول اور ڈیزل پر عائد کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کر دیا ہے، تاہم اس کے ساتھ ہی پیٹرولیم لیوی میں کمی کیے جانے کے باعث دونوں مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
فیفا ورلڈکپ: بیلجیئم نے سینیگال کو شکست دیکرپری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں ڈھائی، ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ لیوی 2.50 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
حکومت نے دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی میں بھی ڈھائی، ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔ اس ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی اور صارفین کو فوری طور پر کسی اضافی مالی بوجھ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
حکام کے مطابق لیوی کے ڈھانچے میں یہ تبدیلی حکومتی مالیاتی اور ماحولیاتی پالیسیوں کے تحت کی گئی ہے، جبکہ ایندھن کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے دونوں لیویز میں بیک وقت ردوبدل کیا گیا ہے۔