غلطی سے اصلی پولیس افسر کو روکنے پر جعلی پولیس اہلکار گرفتار
فلوریڈا میں ایک شخص کو پولیس افسر بننے کا ڈراما اس وقت مہنگا پڑ گیا جب اس نے غلطی سے ایک حقیقی پولیس اہلکار کی گاڑی روکنے کی کوشش کی اور خود گرفتار ہو گیا۔
46 سالہ نادی جباری پر الزام ہے کہ اس نے اپنی گاڑی میں سرخ اور نیلی ایمرجنسی لائٹس نصب کر رکھی تھیں اور خود کو پولیس افسر ظاہر کرتے ہوئے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ دیا۔
مسجد الحرام میں غسلِ کعبہ کی روح پرور سالانہ تقریب، ہزاروں لیٹر عرقِ گلاب اور آبِ زمزم کا استعمال
تاہم جس گاڑی کو اس نے روکنے کی کوشش کی، اسے ایک خفیہ ڈیوٹی پر موجود شیرف ڈپٹی چلا رہا تھا۔ اہلکار نے فوری طور پر دیگر پولیس ٹیموں کو طلب کیا، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق نادی جباری کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے کا جعلی اہلکار بننے اور اسلحہ رکھنے سمیت مختلف الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ پولیس افسر کا روپ دھارنے کی کوشش کیوں کر رہا تھا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ واقعہ 24 جون کو فلوریڈا کے علاقے تھونوتوساسا میں پیش آیا، جو ٹمپا سے تقریباً 15 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔