امریکا کی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بعض تارکینِ وطن کو ملک سے نکالنے اور دیگر کو امریکا میں داخل ہونے سے روکنے کے اختیارات دے دیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو یہ اختیار بھی دیا ہے کہ وہ ہیٹی اور شام سے تعلق رکھنے والے ہزاروں پناہ گزینوں کا انسانی بنیادوں پر حاصل قانونی تحفظ ختم کر سکتی ہے، جس کے تحت وہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے امریکا میں رہائش اور کام کر رہے تھے۔
امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ براہِ راست رابطہ قائم کرنے پر اتفاق کرلیا
رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے 9 میں سے 6 ججوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے مؤقف کی حمایت میں جبکہ 3 ججوں نے مخالفت میں فیصلہ دیا۔
اختلافی نوٹ میں جسٹس سونیا نے کہا کہ سرحد پر پناہ کی درخواست دینا امریکا میں داخلے کے مترادف سمجھا جانا چاہیے، اس لیے ایسے درخواست گزاروں کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔