امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران نے کشیدگی کم کرنے کے لیے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ ایک براہِ راست رابطہ چینل قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
برطانوی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس نے بتایا کہ اس انتظام کے تحت ایرانی اور امریکی فوجی حکام دوحہ میں ملاقاتیں کریں گے، جہاں دونوں فریق باہمی تنازعات اور حساس معاملات پر بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
بچے نےگھر میں کھیلتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز جلادیے
انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام نے تجویز دی ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کا ایک نمائندہ دوحہ بھیجا جائے جو امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایک اہلکار کے ساتھ براہِ راست ملاقات کرے، تاکہ مختلف تنازعات کو سفارتی اور عسکری رابطوں کے ذریعے حل کیا جا سکے۔
جے ڈی وینس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بھی ایران کے ساتھ ایسے نئے رابطے قائم کیے ہیں جو ماضی میں موجود نہیں تھے۔ ان رابطوں میں پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست بات چیت بھی شامل ہے، جبکہ اماراتی حکام ایرانی نمائندوں کے ساتھ ایسے مذاکرات کر رہے ہیں جو پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔
انہوں نے اس پیش رفت کو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور رابطوں کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔