اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں شہری علاقوں سے متعلق مختلف سیاسی و انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور امین الحق شامل تھے، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور رانا ثناءاللہ بھی موجود تھے۔
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے چار اہم نکات اٹھائے گئے جن میں شہری علاقوں کے لیے ترقیاتی پیکج کی فراہمی کا مطالبہ بھی شامل تھا۔
ملاقات میں بلدیاتی حکومتوں سے متعلق مجوزہ آئینی بل، سندھ میں گورنر کے عہدے اور ایم کیو ایم کے لاپتا کارکنان کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ایم کیو ایم کے مجوزہ آئینی بل اور لاپتا کارکنان سے متعلق معاملات پر کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔