Gas Leakage Web ad 1

امریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں

0

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اگر ایران کی قیادت علاقائی عدم استحکام پیدا کرنے کی پالیسی اور اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہو جائے تو امریکا ایران کے ساتھ تعلقات کا نیا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کی ثالثی سے ہونے والے ایران امریکا مذاکرات کے آغاز پر گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا سفارتکاری کے ذریعے مشرقِ وسطیٰ میں مثبت تبدیلی لانا چاہتا ہے اور ایک ایسے مستقبل کا خواہاں ہے جہاں امن اور خوشحالی سب کے لیے ممکن ہو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک ٹائمز کی خبر پر بر س پڑے

انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ ان کے بقول اسلام آباد ڈائیلاگ سے قبل کبھی ایسا نہیں ہوا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان اعلیٰ سطح پر مذاکرات ہوئے ہوں۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی شروعات کی ہدایت دی ہے اور زور دیا ہے کہ ایرانی عوام کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے اس موقع کو بحران کے خاتمے، امن کے فروغ اور ترقی کی نئی شروعات کے لیے اہم دن قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران علاقائی کشیدگی بڑھانے اور جوہری پروگرام جاری رکھنے کی پالیسی ترک کر دے تو امریکا ایران کے ساتھ تعلقات کی نئی بنیاد رکھ سکتا ہے۔

امریکی نائب صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ اگر فیلڈ مارشل کی حکمت عملی نہ ہوتی تو شاید یہ مذاکرات ممکن نہ ہوتے۔ ان کے بقول فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم فوجی رہنما ہیں اور انہوں نے خود کو ایک مؤثر سفارتکار کے طور پر بھی ثابت کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.