امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اخبار کو "بدعنوان” قرار دیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ نیویارک ٹائمز کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ ایران کے ساتھ چار ماہ کی جنگ کے بعد کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی۔ ان کے مطابق ایران کی فوج، بحریہ اور فضائیہ تقریباً ختم ہو چکی ہیں۔
ایران معاہدہ ناکام ہوا تو آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس عائد کر سکتے ہیں، ٹرمپ
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی لانچنگ پیڈز، میزائلوں اور ڈرونز کی تیاری کی صلاحیت بھی تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، جبکہ ایرانی اعلیٰ قیادت بھی ختم ہو گئی ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے اور تیل کی ترسیل بلا تعطل جاری ہے۔ ان کے بقول امریکی اسٹاک مارکیٹ بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے، جو اس جنگ کے بعد آنے والی اہم تبدیلیوں میں شامل ہے۔