سوئٹزرلینڈ میں پاکستان اور قطر کی ثالثی سے ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے بعد امریکا کی جانب سے ایران کے بعض منجمد اثاثے جاری کر دیے گئے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی سے لبنان میں جنگ کے خاتمے کے حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
18سال سےحکومت میں ہيں، آپ سے’کے فور’منصوبہ مکمل نہيں ہوا: دانیال احمد کی پی پی پر تنقید
ایران اور امریکا کے مذاکرات کے بعد پاکستان اور قطر کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے عباس عراقچی نے بتایا کہ ایران کی تیل اور پیٹروکیمیکل برآمدات پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی ہے اور ایران کے کچھ منجمد اثاثے جاری کر دیے گئے ہیں۔
اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ حتمی معاہدے کے آغاز کے لیے مذاکراتی بنیاد تیار کرنے پر بات چیت کی گئی، جبکہ دوسرے فریق کی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان اور قطر نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا تھا۔
اعلامیے کے مطابق فریقین نے مذاکرات کی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا ہے، جبکہ حتمی معاہدے کے لیے 60 روزہ روڈ میپ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔