Gas Leakage Web ad 1

عالمی امن کیلئے اہم موقع، مل کر دنیا میں اتحاد قائم کر سکتے ہیں: شہباز شریف

0

سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں امریکا ایران امن مذاکرات کے سیشن کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ممکن ہوئے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات کے لیے فعال کردار ادا کیا، اور امریکا اور ایران میں ایسے نتیجہ خیز مذاکرات کے منتظر ہیں جو مثبت نتائج لائیں۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ملاقات

ان کا مزید کہنا تھا کہ براہ راست مذاکرات پر صدر ٹرمپ کے فعال اور بہترین وژن کے شکر گزار ہیں۔

اس موقع پر امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک ‘بہترین سپہ سالار’ قرار دیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شروع دن سے ہمارے ساتھ ہیں اور پاکستان کا مثبت کردار دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر میرے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریبی دوست ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.