Gas Leakage Web ad 1

وزیر اعلیٰ پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست سننے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا

0

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بجٹ مشاورت کے لیے ملاقات کی درخواست پر سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ سماعت کی، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت طلب کی تھی۔

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد امریکا ایران مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگا

رجسٹرار آفس نے مؤقف اختیار کیا کہ جیل ملاقاتوں اور اس نوعیت کے معاملات سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے پہلے سے لارجر بینچ تشکیل دیا جا چکا ہے، اس لیے موجودہ بینچ اس کیس کی سماعت کا مجاز نہیں۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ بجٹ مشاورت کے لیے ملاقات کی پہلی درخواست ہے اور اس سے قبل جیل ملاقاتوں سے متعلق دیگر مقدمات کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔

عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ رجسٹرار آفس کی رپورٹ کے مطابق اسی نوعیت کے دیگر کیسز پہلے ہی لارجر بینچ میں زیر سماعت ہیں، اس لیے مناسب حکم کے لیے فائل چیف جسٹس کو ارسال کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور مشیر خزانہ نے بانی پی ٹی آئی سے بجٹ پر مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

دوسری جانب اسی معاملے سے متعلق ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سپریم کورٹ میں بھی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اپیل تین ہفتوں کے اندر مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.