اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آج سوئٹزرلینڈ کے شہر برجنسٹاک میں شروع ہوگا۔
سوئس وزارت خارجہ کے مطابق معاہدے پر عملدرآمد کے لیے امریکا اور ایران کے نمائندے آج برجنسٹاک میں ملاقات کریں گے۔
وسیم اکرم کا بڑا فیصلہ: پانچ کنال زمین فائیو اسٹار ہوٹل کے بجائے مسجد اور مدرسے کے لیے وقف
اس ملاقات میں ثالثی کے کردار کے طور پر پاکستان اور قطر کے نمائندوں کی بھی موجودگی متوقع ہے۔
تاہم اس حوالے سے ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مذاکرات میں دونوں فریقین کی جانب سے کون سے اعلیٰ سطح کے نمائندے شریک ہوں گے اور یہ بات چیت کس نوعیت کی ہوگی۔ سوئس حکام نے بھی اس بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ابتدائی اعلامیے میں دیگر ممالک کی شرکت کا ذکر تھا تاہم بعد میں جاری ہونے والے بیان سے یہ تفصیل ہٹا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا اور ایران کے صدور کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے، جس پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بطور ثالث دستخط کیے۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق اس معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دستخط بھی موجود ہیں، جبکہ پاکستان نے اس عمل میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔