Gas Leakage Web ad 1

جی سیون سربراہی اجلاس میں دلچسپ لمحات، کھلے مائیک نے بھی کئی راز کھول دیے

0

فرانس میں ہونے والے جی سیون اجلاس کے دوران عالمی رہنماؤں کے درمیان دلچسپ اور ہلکے پھلکے لمحات دیکھنے میں آئے، جہاں سنجیدہ سفارتی ماحول کے ساتھ ساتھ غیر رسمی گفتگو اور مزاح نے بھی محفل کو یادگار بنا دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اجلاس میں اس وقت قہقہے گونج اٹھے جب اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کافی کی خواہش کا اظہار کیا۔ جرمن چانسلر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ "اور ایک سگریٹ؟” جس پر میلونی نے جواب دیا کہ انہوں نے ایک ماہ قبل سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے۔

بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، اس کے سنگین نتائج ہونگے: اسحاق ڈار

اسی دوران قطر کے امیر نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو پیرس سینٹ جرمین کی کارکردگی پر چھیڑا، جس پر میکرون نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ خوش ہیں کیونکہ یہ ایک فرانسیسی ٹیم ہے۔

اجلاس کے ایک اور موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اماراتی صدر محمد بن زاید کو خوش شکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب کوئی شخص اتنا امیر ہو تو اسے بلند آواز میں بولنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ جرمن چانسلر نے اس موقع پر ٹرمپ کو جرمنی کی فٹبال ٹیم کی جرسی بھی تحفے میں دی جس پر نمبر 47 درج تھا۔

اجلاس کے اختتام پر ایک اور دلچسپ لمحہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کمرے میں داخل ہوئے اور مسکراتے ہوئے کہا کہ “میں ہی باس ہوں”، جس پر پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔

جی سیون اجلاس کے دوران یہ غیر رسمی اور خوشگوار لمحات عالمی سیاست کے سنجیدہ ماحول میں ایک یادگار اضافہ ثابت ہوئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.