Gas Leakage Web ad 1

پیپلز پارٹی نے پنجاب کے بجٹ پر اعتراضات اٹھا دیے، اجلاس طلب

0

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر متعدد اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے بجٹ تجاویز پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آج پنجاب اسمبلی میں ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جہاں بجٹ کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

گندم کی مارکیٹ قیمت کے تعین اور خریداری کے لیے نیا نظام متعارف

پیپلز پارٹی کے رہنما علی گیلانی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ نہ بنانے اور کسانوں کے نقصانات کا ازالہ نہ کیے جانے پر پارٹی کو شدید تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈز لاہور کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس سے وسائل کی منصفانہ تقسیم پر سوالات جنم لیتے ہیں۔

علی گیلانی نے مزید کہا کہ "ستھرا پنجاب” منصوبہ اگرچہ شہری علاقوں میں کسی حد تک مؤثر نظر آتا ہے، تاہم دیہی علاقوں میں صفائی کی صورتحال اب بھی تشویشناک ہے اور وہاں کے عوام بدستور گندگی اور بنیادی سہولیات کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے متوقع اجلاس میں بجٹ سے متعلق ان اعتراضات پر غور کیا جائے گا اور آئندہ حکمت عملی طے کیے جانے کا امکان ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.