پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ایس ای سی پی کا اکنامک سروے جاری, پاکستان سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی مثالی قرار
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے اہلِ خانہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے، جبکہ شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
دریں اثنا دو مسیحی فوجیوں کی آخری رسومات راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں ادا کی گئیں، جن میں سیاسی و عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نمازِ جنازہ کے موقع پر کہا کہ شہدا کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع، امن اور خودمختاری کے لیے افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم شہدا کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔