Gas Leakage Web ad 1

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات

0

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل میتن توکیل کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون، علاقائی سکیورٹی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایس ای سی پی کا اکنامک سروے جاری, پاکستان سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی مثالی قرار

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مضبوط دفاعی اشتراک کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک بری فوج کے کمانڈر نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے بھی ملاقات کی، جس میں پیشہ ورانہ امور اور علاقائی بحری سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل میتن توکیل نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقات کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.