Gas Leakage Web ad 1

2030 تک خیبرپختونخوا کئی شعبوں میں خود کفیل ہو جائے گا: سہیل آفریدی

0

پشاور میں ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ محفوظ خوراک کے بارے میں عوامی آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام سے صحت بخش اور محفوظ خوراک کی فراہمی میں بہتری آئی ہے، تاہم محکمہ خوراک کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کیونکہ صوبہ گندم میں مکمل طور پر خود کفیل نہیں۔

عوامی مقامات پر چھوٹے کپڑے پہننے والوں کیلئے قانون بنایا جائے، فلک شبیر کی مریم نواز سے درخواست

وزیراعلیٰ نے کہا کہ غذائی خود کفالت کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے اور آئندہ بجٹ میں محکمہ خوراک کا بجٹ بڑھا کر جدید گودام تعمیر کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق سال 2030 تک خیبر پختونخوا مختلف شعبوں میں خود کفیل ہونے کی طرف بڑھ رہا ہوگا۔

سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ پنجاب حکومت نے بار بار خط لکھنے کے باوجود خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی میں مشکلات پیدا کیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب کم نشستوں والی جماعتوں کو اقتدار دیا جاتا ہے تو وہ عوامی مفاد کو نظر انداز کرتی ہیں۔

انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سی آر بی سی منصوبے کے لیے صوبائی حکومت نے 3 ارب روپے مختص کیے مگر وفاق نے فنڈز فراہم نہیں کیے، جبکہ منصوبے میں وفاق کا 80 فیصد حصہ ہونا چاہیے تھا جو اب کم ہو کر 65 فیصد رہ گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق ناردرن بائی پاس کے لیے صوبائی حکومت نے 4 ارب روپے کی بریج فنانسنگ کی ہے، جبکہ پشاور بس ٹرمینل مکمل ہونے کے باوجود این ایچ اے کی جانب سے راستے کے لیے این او سی جاری نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوات ڈیم منصوبہ مکمل ہے لیکن غیر ملکی انجینئرز کے دورے کے لیے وفاق این او سی نہیں دے رہا۔ گیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبہ 500 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد گیس پیدا کرتا ہے مگر صرف 150 ایم ایم سی ایف ڈی استعمال ہوتی ہے، جبکہ وفاقی سطح پر گیس کی فراہمی میں مسائل ہیں جس سے متوسط طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.