Gas Leakage Web ad 1

مومنہ اقبال میری بیوی کو طلاق لینے پر اکساتی رہی، ثاقب چدھڑ

0

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے معاملے پر لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کا نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) میں جمع کرایا گیا بیان منظرِ عام پر آگیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اپنے بیان میں ثاقب چدھڑ نے کہا کہ ان کی مومنہ اقبال سے 2020 میں ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہوئے۔ ان کے مطابق انہوں نے مومنہ اقبال کے ساتھ اندرون و بیرون ملک متعدد سفر کیے اور تمام اخراجات خود برداشت کیے۔ انہوں نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ مومنہ اقبال اور ان کے اہلخانہ نے اپنی سابقہ شادی اور طلاق سے متعلق معلومات چھپائیں اور جب یہ بات سامنے آئی تو انہوں نے شادی سے انکار کر دیا۔

ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

ثاقب چدھڑ کے مطابق اگست 2025 میں انہوں نے مومنہ اقبال سے تعلقات ختم کر دیے تھے۔ ان کا الزام ہے کہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے بلیک میلنگ کے ذریعے 10 ہزار آسٹریلین ڈالر وصول کیے جبکہ رمشا کی یونیورسٹی فیس 13 ہزار آسٹریلین ڈالر بھی ادا کی گئی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مومنہ اقبال کے اکاؤنٹ میں مختلف اوقات میں 83 لاکھ روپے منتقل کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مومنہ اقبال کے موبائل میں تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں اور بعض مشکوک افراد ان مواد کو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق انہوں نے مومنہ اقبال اور ان کی بہن کو تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے سے روکا تھا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مومنہ اقبال کو ان کے شادی شدہ ہونے کا علم تھا اور اس حوالے سے سی ڈی آر بھی موجود ہے۔

ثاقب چدھڑ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ان کے خلاف دائر درخواست میں تضادات اور غلط بیانی موجود ہے اور ان کے مطابق مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں جس پر چنیوٹ میں ایف آئی آر درج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مومنہ اقبال کی درخواست جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔

دوسری جانب سیشن کورٹ لاہور نے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ حتمی فیصلے تک ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔

یاد رہے کہ ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کے خلاف NCCIA میں مقدمہ درج ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.