Gas Leakage Web ad 1

اشیائے ضروریہ پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ

0

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ضروری اشیاء پر سیلز ٹیکس وصولی کے لیے پرچون قیمت (ریٹیل پرائس) پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر خوار بچوں کے فارمولا دودھ، کیچپ اور کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء پر بھی پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی ہوگا۔

ایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں، ٹرمپ

مزید بتایا گیا ہے کہ روزمرہ استعمال کی درجنوں اشیاء کو تیسرے شیڈول میں شامل کیا جائے گا۔

بجٹ میں یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات پر کلائمٹ سپورٹ لیوی دگنی کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے تحت پٹرولیم مصنوعات پر لیوی 2.5 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں کلائمٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 90 ارب روپے سے زائد وصولی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ آئندہ مالی سال 2027 کے بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.