آزاد کشمیر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
مظفر آباد: الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو منعقد ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے کشمیری مہاجرین کی 12 نشستیں برقرار رکھنے کی قرارداد منظور کی تھی۔
فیول سبسڈی اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط رواں ماہ تقسیم کرنے کا فیصلہ
قرارداد میں کہا گیا کہ مہاجرین کی نمائندگی ایک تاریخی اور آئینی حقیقت ہے۔ اس میں انتخابی پیچیدگیوں کے خاتمے اور سیاسی جماعتوں کے لیے قابل قبول اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
مزید کہا گیا کہ آئینی اصلاحات عوام کے منتخب نمائندوں کا خصوصی اختیار اور مینڈیٹ ہیں، اور یہ معاملہ قانون ساز اسمبلی پر چھوڑا جانا چاہیے۔ اس کے ساتھ سیاسی جماعتوں، بار ایسوسی ایشنز، بار کونسل، سول سوسائٹی اور آئینی ماہرین سے مشاورت کی سفارش بھی کی گئی ہے۔