نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیول سبسڈی اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط رواں ماہ کے دوران تقسیم کی جائے گی۔
اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹرز، موٹرسائیکل مالکان اور کسانوں کو فیول سبسڈی کی فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا، جبکہ اسکیم میں شفافیت، احتساب اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہم آہنگی سمیت عملدرآمد کی پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔
فیفا ورلڈکپ ٹرافی کی مالیت کتنی ہے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے
اسحاق ڈار نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد عام شہریوں اور زراعت سے وابستہ افراد کو براہِ راست ریلیف فراہم کرنا ہے، اور اس کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔
اجلاس میں طے پایا کہ اسکیم کی دونوں اقساط رواں ماہ کے دوران ہی مستحقین میں تقسیم کر دی جائیں گی، جبکہ نائب وزیراعظم نے مجموعی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔