Gas Leakage Web ad 1

فیفا ورلڈکپ ٹرافی کی مالیت کتنی ہے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

0

فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آمد کے ساتھ ہی عالمی فٹبال کی مشہور ترین ٹرافی ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ٹرافی 37 سینٹی میٹر بلند اور تقریباً 6 کلوگرام وزنی ہے، جسے 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے نچلے حصے میں ملاکائٹ نامی سبز معدنی پتھر کی دو تہیں بھی شامل ہیں۔

یوکرین کے ساتھ پُرامن طریقے سے معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں، روسی صدر

رپورٹس کے مطابق موجودہ عالمی سونے کی قیمت کے حساب سے اس ٹرافی میں استعمال ہونے والے مواد کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر بنتی ہے، تاہم اس کی تاریخی اہمیت، نایاب حیثیت اور منفرد ڈیزائن کے باعث اگر اسے نیلام کیا جائے تو اس کی قیمت 2 کروڑ امریکی ڈالر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

یہ ٹرافی دو انسانی مجسموں پر مشتمل ہے جو زمین کو اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ اسے اطالوی مجسمہ ساز سلویو گازانیگا نے 1970 میں ڈیزائن کیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو اصل ٹرافی نہیں دی جاتی۔ فیفا اصل ٹرافی اپنی تحویل میں رکھتا ہے جبکہ فاتح ٹیم کو سونے کی ملمع کاری والی کانسی کی نقل بطور یادگار دی جاتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.