Gas Leakage Web ad 1

امریکا سے ایرانی ایٹمی پروگرام کی معلومات شیئر نہیں کی گئیں: ترجمان دفتر خارجہ

0

اسلام آباد: پاکستان نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انتیس مئی کو امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹس میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا، تاہم پاکستان نے اسے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

دینی راستہ اختیار کرنے کے باوجود طلاق ہونے پر سارہ چوہدری کا ردعمل وائرل

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی تائید کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں رواں ہفتے کے اختتام تک پیش رفت ممکن ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان ان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے انعقاد کے لیے پاکستان آمادہ ہے، تاہم کویت اور بحرین پر حملے قابل مذمت ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گرد حملوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، تاہم پاکستان افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چین نے بھی تحریک طالبان پاکستان سمیت دہشت گرد گروہوں کے خلاف تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.