Gas Leakage Web ad 1

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے پیشِ نظر آزاد کشمیر میں داخلے سے گریز کی اپیل

0

آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی 9 جون کو دی گئی احتجاجی کال کے پیشِ نظر ایک اہم سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انسٹاگرام اکاؤنٹس خطرے میں، میٹا کا اے آئی چیٹ بوٹ ہیکرز کا معاون بن گیا

جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق سیاحت، کاروبار یا دیگر مقاصد کے لیے آزاد جموں و کشمیر آنے والے افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 5 جون سے 20 جون 2026 تک آزاد کشمیر کے سفر اور وہاں داخلے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال، ممکنہ رکاوٹ یا پریشانی سے بچا جا سکے۔

حکومت نے اس وقت آزاد کشمیر میں موجود سیاحوں اور دیگر مقاصد کے لیے آنے والے افراد سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ 5 جون کی شام تک آزاد کشمیر کی حدود چھوڑ دیں تاکہ احتجاجی سرگرمیوں کے دوران انہیں کسی قسم کی دشواری یا سفری مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق یہ ہدایات عوامی سہولت اور ممکنہ غیر معمولی حالات کے پیشِ نظر جاری کی گئی ہیں، جبکہ شہریوں اور مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سفری منصوبہ بندی کرتے وقت اس ایڈوائزری کو مدِنظر رکھیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.