تھانہ لدھے والا وڑائچ کے علاقے میں رکشہ ڈرائیور کے ساتھ دوران واردات جنسی زیادتی ہوئی ۔
پولیس کے مطابق گدھا گاڑی پر سوار ڈاکوؤں نے رکشہ ڈرائیور کو لوٹنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،لوٹ مارکے بعد 2 ڈاکوؤں نے قریبی کھیتوں میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ملزمان نے47سالہ رکشہ ڈرائیور سے نقدی، موبائل فون بھی لے گئے ۔ایف آئی آر کے مطابق سواریاں اتار کر واپس گھر کی طرف جا رہا تھا کہ گدھا گاڑی پر آئے ڈاکوؤں نے لوٹا اور کھیتوں میں باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا،لدھے والا وڑائچ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا
ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا.