Gas Leakage Web ad 1

آئی ایس پی آر کے زیراہتمام خصوصی نیشنل سیکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ کا انعقاد

0

آئی ایس پی آر کے زیراہتمام خصوصی نیشنل سیکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈرشپ 2026 ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کی 200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، رجسٹرارز، ڈینز اور سینئر پروفیسرز نے شرکت کی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیرِ اعظم شہباز شریف چین کے چار روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں ہانگژو روانہ

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عامر ریاض ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے ورکشاپ کے شرکا کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں ہندوتوا سے متاثرہ بھارتی سیاست اور اس کے تزویراتی رجحانات کا فکری اور نظریاتی تجزیہ کیا گیا۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عامر ریاض نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ مظالم اور ان کا استحصال معمول بنتا جا رہا ہے، اور آر ایس ایس اور بی جے پی کے لیے بیانیہ بنانے کی خاطر عام عوام کا قتل و غارت کوئی بڑی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کو ایک سیکولر چہرہ دکھاتا ہے جبکہ اندرونِ ملک اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ ظلم و بربریت کا سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ ان کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کے خلاف زیادتیوں کو حکومت اور عدلیہ کی مکمل سرپرستی حاصل ہوتی ہے۔

نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے مسلمانوں کے خلاف بھارتی حکومت کے مبینہ عزائم کو عالمی برادری کے لیے ناقابل قبول قرار دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.