Gas Leakage Web ad 1

برصغیر کے عظیم پہلوان غلام حسین المعروف گاما پہلوان کی 66ویں برسی

0

برصغیر کے عظیم پہلوان اور رستمِ زماں کہلانے والے غلام حسین المعروف گاما پہلوان کی آج 66ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

گاما پہلوان اپنی غیر معمولی طاقت، تکنیک اور ناقابل شکست ریکارڈ کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔

امریکا کے ضرورت سے زیادہ مطالبات امن مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ، ایران

غلام حسین المعروف گاما پہلوان 22 مئی 1878 کو بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے بچپن ہی سے کشتی کے فن میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور بہت جلد برصغیر کے بہترین پہلوانوں میں شمار ہونے لگے۔

1910 میں لندن میں منعقد ہونے والے مقابلے میں انہوں نے امریکی پہلوان زیبیسکو کو شکست دے کر عالمی سطح پر اپنی دھاک بٹھائی اور رستمِ زماں کا خطاب حاصل کیا۔

گاما پہلوان کا شمار دنیا کے ان چند پہلوانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے طویل 52 سالہ کیریئر میں کبھی شکست کا سامنا نہیں کیا۔

ان کی طاقت اور تکنیک کو آج بھی کشتی کی تاریخ کا سنہری باب قرار دیا جاتا ہے۔

قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے آخری سال اپنے بھائی امام بخش اور بھولو برادران کے ساتھ گزارے۔

رستمِ زماں گاما پہلوان 23 مئی 1960 کو لاہور میں وفات پا گئے، تاہم ان کی شاندار وراثت آج بھی نوجوان پہلوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.