اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی آنکھ کی بیماری کا شکار ہوگئے ہیں۔
سلمان صفدر نے بیرون ملک آنکھ کے معائنے کے لیے اپیلوں کی فوری پیروی سے معذوری ظاہر کر دی ہے۔
ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ سلمان صفدر کو آنکھ کی بیماری کا سامنا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کی سزا معطلی کی درخواستوں کو سننے سے انکار کے خلاف اپیل کے لیے مہلت کی استدعا بھی کی۔
بانی پی ٹی آئی پر تشدد کیا جا رہا ہے، اُن کی ایک آنکھ ضائع ہو چکی ہے: سلمان اکرم راجہ کا الزام
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے الزام عائد کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر تشدد کیا جا رہا ہے اور اُن کی ایک آنکھ ضائع ہو چکی ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں جبکہ ان سے ملاقاتوں سے متعلق عدالتی فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔