اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 24 گھنٹوں کے اندر دوسری مرتبہ اہم دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات سے متعلق ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
سی پیک فیز 2 کا آغاز ہوچکا، وزیراعظم 23 سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے: اسحاق ڈار
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقاتیں کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں
محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات
محسن نقوی کی تہران میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات، امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات پر تبادلہ خیال
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی حکام سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
محسن نقوی ایران سے براہ راست بلوچستان بھی پہنچے تھے جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔