Gas Leakage Web ad 1

غیر قانونی ڈاکٹرز ہو جائیں تیار ، PM&DC کی بغیر رجسٹریشن پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کو بڑی وارننگ

0

PM&DC کی جانب سے بغیر درست (valid) رجسٹریشن کے پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں، ڈینٹسٹس اور اسپیشلسٹس کے لیے اہم وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی دنیا کو سنگین غذائی بحران کی طرف دھکیل سکتی ہے، برطانیہ

جاری کردہ اشتہار کے مطابق تمام میڈیکل و ڈینٹل پریکٹیشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین ماہ کے اندر اپنی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس کی تجدید (Renewal) کروائیں، بصورت دیگر ان کا علاج، نسخہ اور طبی مشورہ غیر قانونی تصور ہوگا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ PM&DC ایکٹ 2022 کے تحت صرف valid رجسٹریشن رکھنے والے ڈاکٹرز ہی طب و دندان سازی کی پریکٹس کے اہل ہوں گے۔ مزید کہا گیا ہے کہ مقررہ مدت کے بعد غیر فعال رجسٹریشن والے ڈاکٹروں کے نام اخبارات میں بھی شائع کیے جا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ اقدام مریضوں کے تحفظ اور غیر قانونی پریکٹس کی روک تھام کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.