چین میں ہونے والی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کی 7 رکنی ٹیم میں 5 مینز اور 2 ویمنز کھلاڑی شامل ہیں۔
بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف
گرلز انڈر 15 کیٹیگری میں دو بہنیں سحرش علی اور ماہنور علی پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
بوائز انڈر 19 میں عبداللہ نواز، انڈر 17 میں نعمان خان اور انڈر 13 میں مصطفیٰ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بوائز انڈر 15 کیٹیگری میں احمد رایان خلیل اور سہل عدنان بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 20 سے 24 مئی تک چین میں کھیلی جائے گی۔