امریکا نے ایران کے ساتھ ممکنہ امن عمل کے لیے 5 سخت شرائط عائد کر دیں۔
ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں واشنگٹن نے تہران کے لیے 5 سخت شرائط مقرر کر دی ہیں۔
صدرٹرمپ نے دھمکی پر عمل کیا تو امریکی فوج کو مشکل حالات کا سامنا کرناپڑے گا، ایرانی فوج
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ ان شرائط پر عملدرآمد کے بغیر دونوں ممالک کے درمیان امن عمل کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے ایران کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے جس میں ایرانی سرزمین پر بمباری کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے معاوضے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
امریکا اور اسرائیل آئندہ ہفتے ایران پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں، خبر ایجنسی
واشنگٹن نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی مالی ادائیگی کے لیے تیار نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے 400 کلوگرام افزودہ یورینیم کی منتقلی اور جوہری سرگرمیوں کو صرف ایک تنصیب تک محدود کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکا نے ایران کے منجمد اثاثوں میں صرف 25 فیصد تک نرمی پر آمادگی ظاہر کی ہے جبکہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر زور دیا ہے۔