Gas Leakage Web ad 1

امریکی معاون وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

0

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے 11 اور 12 اپریل کو پاکستان کے دورے کو سراہا۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے۔

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال پورے ہونے پر شایان شان تقریب کی ہدایت

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں موجودہ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خیرمقدم کیا اور اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں اور مسلسل بامقصد مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔

امریکی معاون وزیر خارجہ پال کپور نے علاقائی ثالثی میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.