Gas Leakage Web ad 1

یہ ہمارے دین میں ہے کہ جب بیٹوں کی شادیاں ہوجائیں تو انہیں الگ رہنے دیا جائے: مریم نفیس

0

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے دین میں بھی ہے کہ جب بیٹوں کی شادیاں ہو جائیں تو انہیں الگ رہنے دیا جائے۔

Gas Leakage Web ad 2

مریم نفیس نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی کے بعد بیٹوں اور ماؤں کے رویوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

اے آئی کی مدد سے بنائی گئی جعلی ٹکٹ پر سفر کرنے والا مسافر رنگے ہاتھوں گرفتار

اداکارہ نے کہا کہ بچوں کی شادی کے بعد انہیں الگ رہنے دینا چاہیے کیونکہ ہر فیملی کو اپنی پرائیویسی اور اسپیس کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے گفتگو میں مزید کہا کہ ان کا بیٹا عیسیٰ ابھی دو سال کا بھی نہیں ہے، لیکن وہ پہلے سے یہ سوچ رکھتی ہیں کہ جب وہ بڑا ہوگا اور اس کی شادی ہوگی تو اسے الگ گھر میں رہنے دیا جائے گا تاکہ کسی پر بوجھ نہ پڑے۔

ان کے مطابق اگر وسائل محدود ہوں اور الگ گھر ممکن نہ ہو تو پھر بھی سسرال والوں کو چاہیے کہ نئی آنے والی بہو کو اپنے کمرے اور کچن کی حد تک مناسب جگہ اور آزادی دی جائے۔

مریم نفیس نے کہا کہ جب گھر کی بڑی خواتین یہ سمجھ لیتی ہیں کہ ان کا طریقہ ہی درست ہے اور نئی آنے والی کو تبدیلی کی اجازت نہیں دیتیں تو اسی سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، جبکہ بعض اوقات نئی سوچ بہتر نتائج بھی دے سکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.