Gas Leakage Web ad 1

منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا

0

مرکزی صدر پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ حاجی شیر علی چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم مئی کو حکومت کی درخواست پر کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا، تاہم ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث اب کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا معرکہ حق کے ہیروز کو سلام عقیدت

انہوں نے بتایا کہ نئے کرایوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ٹرانسپورٹرز کو بڑھتے ہوئے اخراجات اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ دیگر تنظیموں نے بھی کرایوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پہلے ہی کاروباری لاگت کو بڑھا چکا ہے، اور اب اس کے اثرات عام عوام تک بھی پہنچیں گے، جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ اور عوامی مشکلات میں شدت آنے کا خدشہ ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.