راولپنڈی: بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم غیرسرکاری تنظیم سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک) نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں سگریٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) میں نمایاں اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔
تجویز کے مطابق اس اقدام سے قومی خزانے کو 51 ارب روپے تک اضافی آمدن حاصل ہو سکتی ہے، جبکہ کم قیمت سگریٹ کے پیکٹ پر کم از کم 35 روپے اور مہنگے سگریٹ کے پیکٹ پر 21 روپے اضافے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
پاکستان نے ایل این جی کی خریداری کے ٹینڈر جاری کردیے
سپارک نے ٹیکس کے یکساں نظام کی جانب بتدریج منتقلی پر بھی زور دیا ہے تاکہ قیمتوں میں فرق کو کم کیا جا سکے اور سگریٹ کی دستیابی کو محدود بنایا جا سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے نہ صرف حکومتی آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو سگریٹ نوشی شروع کرنے سے روکنے میں مدد مل سکتی ہے، جبکہ 2 لاکھ 70 ہزار افراد کے اس عادت کو ترک کرنے کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔