Gas Leakage Web ad 1

صومالی قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کے بعد صومالیہ حکومت کی پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی

0

صومالی قزاقوں کے ہاتھوں 10 پاکستانی شہریوں کے اغوا کے بعد صومالیہ کی حکومت نے پاکستان کو تحریری طور پر تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سفارتی ذرائع کے مطابق صومالی حکومت نے اغوا کیے گئے پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔

کینیڈین سکولوں میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی کا امکان ؛بڑا فیصلہ متوقع

پاکستان کی جانب سے یہ معاملہ صومالی حکومت کے ساتھ باضابطہ طور پر اٹھایا گیا تھا تاکہ مغوی شہریوں کی بازیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ بحری جہاز Honour 25 پر صومالی قزاقوں کے قبضے کے بعد سے 10 سے زائد پاکستانی عملہ یرغمال ہے، جن میں کراچی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

مغویوں کے اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں اور انہوں نے حکومت سے فوری اقدامات اور مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.