Gas Leakage Web ad 1

حلقہ این اے 251 میں انتخابی عذرداری کا کیس: خوشحال خان کاکڑ کامیاب قرار

0

عدالت عظمیٰ نے اپنے مختصر فیصلے میں بلوچستان الیکشن ٹربیونل کی جانب سے بائیس پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم پہلے ہی کالعدم قرار دے دیا تھا، جبکہ سید سمیع اللہ کی کامیابی کا اٹھارہ فروری 2024 کا نوٹیفکیشن بھی غیر قانونی قرار دے کر منسوخ کر دیا گیا تھا۔ تفصیلی فیصلے میں سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ریٹرننگ افسر نے فارم 48 تیار کرتے وقت فارم 45 کے نتائج میں دانستہ اور غیر قانونی تبدیلیاں کیں، اور عدالت کے مطابق ریکارڈ سے ثابت ہوا کہ خوشحال خان کاکڑ کے ہر پولنگ سٹیشن سے سو ووٹ کم کر کے مخالف امیدوار کے کھاتے میں ڈالے گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر کی ملاقات

فیصلے میں کہا گیا کہ پولنگ سٹیشن نمبر 343 پر خوشحال خان کاکڑ کے سو ووٹ کم کیے گئے جبکہ مخالف امیدوار کے ووٹوں میں دو سو ووٹوں کا اضافہ کیا گیا، عدالت نے قرار دیا کہ اگر فارم 45 کے نتائج تبدیل نہ کیے جاتے تو خوشحال خان کاکڑ ایک ہزار آٹھ سو تریسٹھ ووٹوں کی واضح برتری سے کامیاب ہوتے۔ سپریم کورٹ نے آبزرویشن دی کہ نتائج میں تبدیلی انتخابی مینڈیٹ تبدیل کرنے کی سوچی سمجھی کوشش تھی اور ریٹرننگ افسر کے پاس فارم 45 کے نتائج تبدیل کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں تھا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آئین کے تحت شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانے کا پابند ہے، جبکہ ووٹوں میں ردوبدل عوامی رائے پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، اور انتخابی عملے کی جانب سے نتائج میں ردوبدل انتخابی قوانین کے تحت مجرمانہ کارروائی کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ فیصلہ تین رکنی بینچ نے سنایا جس میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد شامل تھے، جبکہ تفصیلی فیصلہ جسٹس شکیل احمد نے تحریر کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.