Gas Leakage Web ad 1

بلوچستان سے گندم کی غیر مجاز نقل و حمل پر 2 ماہ کی پابندی، دفعہ 144 نافذ

0

صوبائی محکمۂ داخلہ کے مطابق مقررہ حد سے زائد گندم ذخیرہ کرنا، اسے چھپانا یا غیر قانونی طور پر اسٹاک رکھنا قابلِ سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صوبے میں گندم کی دستیابی کو یقینی بنانے، خریداری کے نظام کو بہتر بنانے اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

پاک روس تعلیمی تعلقات میں تیزی کیلئے بین الاقوامی کانفرنس اگلے ماہ ہوگی

محکمۂ داخلہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ سرحدی راستوں پر مشترکہ چیک پوسٹس قائم کی جائیں تاکہ گندم کی غیر قانونی ترسیل کو روکا جا سکے۔ اس کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کو مشتبہ گوداموں کی تلاشی لینے اور ٹرانسپورٹ سے متعلق دستاویزات کی سخت جانچ پڑتال کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید برآں، محکمۂ داخلہ بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی گندم ضبط کی جائے گی اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کا سدباب کیا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.