Gas Leakage Web ad 1

بلوچستان میں انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار

0

بلوچستان میں انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کوئٹہ میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران افغان باشندوں کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر ویسٹرن بائی پاس، کوئٹہ میں چھاپہ مار کر ملزم ثناء اللہ کو حراست میں لیا، جو انسانی اسمگلنگ کے ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ بتایا جاتا ہے۔

غریدہ فاروقی کے خلاف نازیبا مہم کا یاک ملزم پکڑا گیا ، دیگر کی گرفتاری متوقع

ملزم کے قبضے سے دو موبائل فون برآمد ہوئے، جن کی ابتدائی جانچ پڑتال کے دوران واٹس ایپ پر دیگر انسانی اسمگلرز کے ساتھ اس کے روابط سامنے آئے۔ موبائل فونز میں موجود چیٹس، تصاویر اور دیگر ریکارڈ سے ظاہر ہوا کہ ملزم افغان مہاجرین کی غیر قانونی نقل و حرکت میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملوث تھا۔

تحقیقات کے دوران ملزم کے حسین علی مبریز نامی شخص سے بھی روابط سامنے آئے، جو مبینہ طور پر افغان باشندوں کی رضاکارانہ واپسی کے دوران نادرا کے عمل کو نظرانداز کرنے میں سہولت فراہم کرتا تھا۔ اس کے علاوہ ملزم کے افغانستان کے علاقے اسپن بولدک میں موجود انسانی اسمگلرز سے بھی براہ راست رابطے تھے۔

کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی ایک گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ملزم اس وقت ایف آئی اے کی تحویل میں ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.