Gas Leakage Web ad 1

غریدہ فاروقی کے خلاف نازیبا مہم کا یاک ملزم پکڑا گیا ، دیگر کی گرفتاری متوقع

0

گیارہ اپریل 2026 سے سوشل میڈیا پر تصویر اور لباس کے حوالے سے مبینہ غیر اخلاقی، ہراسانی پر مبنی اور جینڈر بیسڈ ڈیجیٹل وائلنس کی منظم مہم کے خلاف متاثرہ خاتون کی جانب سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں شکایت درج کروائی گئی، جس پر ادارے نے فوری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم کو چنیوٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کی گرفتاریوں کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ متعلقہ شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں اور مزید کارروائی جاری ہے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک فرد کے خلاف حملہ نہیں بلکہ معاشرے میں خواتین کو خوفزدہ کرنے کی ایک کوشش ہے، تاہم اداروں کی بروقت کارروائی سے خواتین کے تحفظ اور قانون کے نفاذ پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سربراہ اور ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی قابل تحسین ہے اور اس پر مؤثر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.