Gas Leakage Web ad 1

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم کتب منایا جا رہا ہے

0

عالمی یومِ کتاب ہر سال دنیا بھر میں 23 اپریل کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے تحت منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا آغاز 1995ء میں ہوا۔ اس کے علاوہ برطانیہ اور امریکا میں کتابوں کا عالمی دن 4 مارچ کو بھی منایا جاتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

گرمی بڑھتے ہی بجلی کی طلب میں اضافہ، لاہور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

عالمی یومِ کتاب منانے کا بنیادی مقصد کتاب بینی کے رجحان کو فروغ دینا اور معیاری کتابیں تحریر کرنے والے مصنفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

کتب بینی کے فروغ نہ پانے کی کئی وجوہات بیان کی جاتی ہیں جن میں کم شرح خواندگی، صارفین کی محدود قوت خرید، معلومات کے حصول کے لیے موبائل فون، انٹرنیٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا بڑھتا ہوا استعمال، معیاری کتابوں کے کم ہوتے ہوئے رجحان، حکومتی سطح پر عدم سرپرستی اور لائبریریوں کے لیے مناسب وسائل کی کمی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خاندان اور تعلیمی اداروں کی جانب سے بھی کتب بینی کے فروغ کے لیے مؤثر کوششوں کا فقدان دیکھا جاتا ہے۔

عالمی یومِ کتاب کے موقع پر بک سیلرز اور پبلشرز کتابوں پر خصوصی رعایتیں دے کر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، جبکہ کئی مواقع پر مختلف کتابیں مفت بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ہر سال ایک بڑا کتاب میلہ منعقد ہوتا ہے جو تقریباً دو ہفتے تک جاری رہتا ہے۔ اس میلے میں 2 ہزار سے زائد ملکی اور غیر ملکی ناشرین شرکت کرتے ہیں اور وہاں کتابوں پر 50 فیصد تک رعایت بھی دی جاتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.