Gas Leakage Web ad 1

گرمی بڑھتے ہی بجلی کی طلب میں اضافہ، لاہور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

0

شدید گرمی کے باعث صوبائی دارالحکومت میں غیر اعلانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں شہر کے مختلف علاقوں میں 2 سے 3 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 4 گھنٹے تک بجلی کی بندش کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسفارمر جلنے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث بھی کئی علاقوں میں گھنٹوں تک بجلی معطل رہنے لگی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کینیڈین ڈریم کا دوسرا رخ: خواب جو آنکھوں میں سجے، مگر دلوں کو توڑ گئے

شام 5 بجے سے رات 12 بجے تک بجلی کی اوسط طلب 3787 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ فراہمی 3053 میگاواٹ رہی، جس کے نتیجے میں اس عرصے کے دوران 682 میگاواٹ کا شارٹ فال سامنے آیا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق انڈیپنڈنٹ انڈسٹری کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری رکھی گئی، جبکہ کمرشل اور انڈسٹریل ڈومینیٹڈ فیڈرز پر 2، 2 گھنٹے کی لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔

شہری علاقوں میں اوسطاً 1 گھنٹہ 30 منٹ کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔ اسی طرح رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک بجلی کی طلب 3510 میگاواٹ اور فراہمی 2824 میگاواٹ رہی، جس کے دوران شارٹ فال کم ہو کر 607 میگاواٹ تک آ گیا۔ اس عرصے میں انڈیپنڈنٹ انڈسٹری، کمرشل اور انڈسٹریل فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ نہیں کی گئی۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ جیسے ہی بجلی کی سپلائی میں بہتری آئے گی، لوڈ مینجمنٹ کے دورانیے میں مزید کمی کر دی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.