Gas Leakage Web ad 1

ایران حکومت نے 6 شہروں کے ائیرپورٹس کھول دیے، فضائی حدود جزوی بحال

0

ایران نے ملک کے چھ ائیرپورٹس کو کھولتے ہوئے 50 روز بعد اپنی فضائی حدود کو جزوی طور پر بحال کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے امام خمینی ائیرپورٹ کے علاوہ مشہد، برجند، گورگن اور زاہدان کے ائیرپورٹس بھی دوبارہ فعال کر دیے گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی ناکہ بندی برقرار: ایران نے آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی لگا دی

دوسری جانب ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مشرقی ایران کے فضائی راستے صبح 7 بجے سے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں، جبکہ بین الاقوامی پروازوں کو مشرقی علاقے سے گزرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس پر پروازیں مرحلہ وار بحال کی جائیں گی، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ علاقائی کشیدگی کے باعث عائد پابندیاں اب بتدریج کم ہونا شروع ہو گئی ہیں، تاہم آج دوپہر تک ایران سے پروازوں کی آمد و رفت کا آغاز نہیں ہو سکا تھا۔ واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد ملک کی فضائی حدود بند کر دی گئی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.