عوام کیلئے اہم خبر ، گیس فراہمی کا شیڈول جاری
شہر میں گیس بحران سنگین صورت اختیار کر گیا ہے، جس کے پیش نظر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 24 گھنٹوں میں صرف 6 گھنٹے گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کمپنی کے مطابق صارفین کو دن میں صرف دو اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی، جبکہ دوپہر کے اوقات میں گیس پریشر کے ساتھ فراہمی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطا بق گیس کی فراہمی کا شیڈول اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ صبح ناشتے اور رات کے کھانے کے اوقات میں ہی گیس دستیاب ہو سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم پر گیس کی شدید قلت کے باعث دن میں تین بار گیس فراہم کرنا ممکن نہیں رہا، حتیٰ کہ موجودہ صورتحال میں دو اوقات میں بھی گیس کی فراہمی مشکلات کا شکار ہو رہی ہے۔
گیس بحران کی بڑی وجہ ایل این جی کی درآمد میں رکاوٹ کو قرار دیا جا رہا ہے، جس کے باعث کمپنی کو صارفین کو مسلسل پریشر کے ساتھ گیس فراہم کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ محدود فراہمی کے پیش نظر گیس کا استعمال احتیاط سے کریں، جبکہ بحران کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔