دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اور دونوں رہنمائوں نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
اسلام آباد و راولپنڈی ڈویژن میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا آغاز، سکیورٹی سخت
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے جنگ بندی کے مکمل احترام اور اس پر عملدرآمد پر زور دیا، اور خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم نے پائیدار امن کے لیے سعودی عرب کی حمایت کو سراہا، جبکہ دونوں رہنمائوں نے قریبی رابطہ رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔