ٹریفک پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر پشاور سے راولپنڈی آنے والے مسافر ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ اور روات کے راستے استعمال کریں، جبکہ لاہور سے پشاور جانے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روات، چک بیلی روڈ اور ٹیکسلا موٹروے کا رخ کریں۔
ٹریفک پولیس نے مزید بتایا کہ مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والے افراد نائنتھ ایونیو استعمال کریں، جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والوں کو مری روڈ کے ذریعے نائنتھ ایونیو اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
ٹریفک پولیس کے مطابق فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک کو نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دیا جائے گا، جبکہ زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک ایکسپریس وے دونوں اطراف سے بند رہے گی۔
اس کے علاوہ آج اور کل اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دو روزہ مقامی تعطیل کا اعلان بھی کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق جمعرات 9 اپریل اور جمعہ 10 اپریل کو اسلام آباد میں تمام اسکول اور دفاتر بند رہیں گے، تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔