بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مسلمانوں کے حوالے سے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت ریاست سے مسلمانوں کو نکال دے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی ریلیف اور ہم آہنگی کے لیے اہم اقدامات
آسام میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بی جے پی آسام کو مبینہ مسلم دراندازوں سے پاک کر سکتی ہے اور ہر مسلمان کی نشاندہی کر کے انہیں نکالا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب اتر پردیش میں سڑکوں پر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی اور کسی بھی عبادت گاہ سے بلند آواز میں آواز دینے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔