بھارت کے ارب پتی تاجروں گوتم اڈانی اور مکیش امبانی کی دولت میں غیر معمولی اضافے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے مطابق گوتم اڈانی کی دولت میں 625 فیصد جبکہ مکیش امبانی کے اثاثوں میں 153 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کے الیکٹرک کو مقامی ذرائع سے گیس فراہم کرنے کا فیصلہ
گوتم اڈانی اور مکیش امبانی کی دولت میں اس نمایاں اضافے کو ’’دو ہندوستانوں‘‘ کی عکاسی قرار دیا جا رہا ہے، جو ملک میں امیر ترین طبقے اور باقی آبادی کے درمیان بڑھتی ہوئی معاشی خلیج کی نشاندہی کرتا ہے۔
اس حوالے سے جاری نئی تجزیاتی رپورٹ نے عالمی سطح پر مالی شفافیت کو بہتر بنانے اور ٹیکس اصلاحات کے مطالبات کو بھی تقویت دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ عرصے کے دوران گوتم اڈانی کی دولت میں تقریباً 625 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ مکیش امبانی کے اثاثوں میں 153 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، اور یہ فرق بھارت میں بڑھتی ہوئی اقتصادی عدم مساوات کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔